ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کویت نے شمالی کوریائی سفارت خانے کا درجہ گھٹا دیا

کویت نے شمالی کوریائی سفارت خانے کا درجہ گھٹا دیا

Sun, 17 Sep 2017 22:39:29    S.O. News Service

کویت سیٹی ، 17؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خلیجی ریاست کویت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیونسٹ ملک کے سفارت خانے کے درجے کو بھی کم کر دیا گیا ہے اور اب سفارت خانے میں سفیر کی جگہ ایک ناظم الامور اور تین سفارت کار متعین کیے جا سکیں گے۔ کویت نے شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی روابط معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کمیونسٹ ملک کے شہریوں کو ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ کویتی حکومت نے تقریباً ڈھائی ہزار شمالی کوریائی ورکرز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ اس عرب ریاست کا یہ فیصلہ ریاستی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے امریکی دورے کے تقریباً دو ہفتے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کویت امریکی اتحادی ملک ہے۔


Share: